مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیڈر کرتے ہیں، شیر افضل مروت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انہیں اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔

latest urdu news

شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیڈر کرتے ہیں لیکن مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگادوں گا۔

یاد رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اووو اووو کے نعرے لگائے تھے۔

دوسری جانب عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر آج 22 دن ہوگئے اور تحریری طور پر مطالبات نہیں دیے جاسکے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ 5 دسمبر کو کمیٹی قائم ہوئی مگر اب تک تحریری مطالبات نہیں آئے، اگر یہ مطالبات کو اتنے عرصے میں تحریری شکل نہیں دے سکے تو اس میں ہمارا قصور نہیں،2مطالبات اسپیکر کو دینے تھے جو نہیں دیے گئے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter