گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کو 3 افراد کے قتل کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔
کراچی،عدالت کی جانب سے گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کو 3 افراد کے قتل کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کی جانب سے 2009 میں چاکیواڑہ تھانے میں درج مقدمے کا فیصلہ سنایاگیا، اس مقدمے میں گینگ وار ملزم عزیر بلوچ پر پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کے قتل کا الزام تھا۔
وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو زیر حراست ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں شامل کیا تھا، مقدمے میں گرفتار دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔
اسکے بعد عدالت کی جانب سے ملزم عزیر بلوچ کو مقدمے سے بری کردیا گیا۔
دوسری جانب 5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بلاک کیے گئے شناختی کارڈز کے حوالے سے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے گئے۔