اسلام آباد، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے۔
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے، فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہ ہونا چاہیے اور نہ ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کوئی ڈیل نہیں، 2 نکات پر مذاکرات ہوں گے، مینڈیٹ سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہیں، درخواستیں التوا پر ہیں، 4 ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی مذاکرات ہو رہے ہیں اور ٹیبل پر مذاکرات ہونے چاہئیں، پرامید ہیں، اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں کیں جن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا جب کہ اس آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔