بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط آسان کردیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلادیش کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط آسان کردی گئیں۔

بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا گیا، محمد اقبال خان نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلہ دیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔

latest urdu news

بنگلہ دیش کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلہ دیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کرسکتا ہے اور بنگلا عوام پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی و اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔

سفیر بنگلہ دیش نے کہا کہ بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط بہت آسان کر دی ہیں اور اب پاکستان کے شہری بنگلا دیش کا ویزا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ہم بنگلادیش سے تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں، ہمارے وفود جلد بنگلا دیش جائیں گے۔

دوسری جانب ہَش منی کیس میں مجرم قرار دیئے گئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیاگیا ۔

نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزائے جانے کے لیے سماعت ہوئی ، جج جو آن مرچن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فیصلہ سنایا ،جس میں کہا گیا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔

latest breaking news in urdu