انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک، انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جان کی بازی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر کے مطابق انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

latest breaking news in urdu