لاہور، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ لاس اینجلس آگ کی تپش دیکھے اور غزہ کی قیامت کا احساس کرے۔
لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے کاغذی جمع تفریق ہیں۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی اور بے جا ٹیکسز سے معیشت کا پہیہ جام ہے، بجلی گیس تیل کی قیمتیں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی آئی اے کو بیچنے کی بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے، بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔
دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔
مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا ہے کہ تعلیم کا موضوع میرے دل کے قریب ہے، پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں ترقی کی ضامن ہیں ، خواتین کو با اختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے۔