امریکہ کا روسی انرجی سیکٹر کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکا کی جانب سے روسی انرجی سیکٹر کیخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کرائن جین پیئری کی جانب سے نیوز کانفرنس میں بتایا گیا کہ امریکی پابندیوں سے روس کا ماہانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا، روس کو یوکرین کیخلاف جنگ میں حاصل ہونے والا بڑا ریونیو انرجی سیکٹر سے ملتا ہے۔

latest urdu news

کرائن جین نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے دنیا بھر میں روسی آئل کی سپلائی شدید متاثر ہوگی۔

دوسری جانب ہَش منی کیس میں مجرم قرار دیئے گئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزائے جانے کے لیے سماعت ہوئی، جج جوآن مرچن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔

عدالت نے ٹرمپ کی رہائی کا فیصلہ دیتے ہوئے پیسے دیکر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔

latest breaking news in urdu