محمد آصف نے اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو، پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

محمد آصف نے فائنل میں سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی، قومی کیوئسٹ نے فائنل میں 5 کے مقابلے میں 0 فریم سے کامیابی حاصل کی، محمد آصف ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ سیمی فائنل میں اسنوکر چیمپئن کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے تھا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں محمد آصف نے 3،5 کے فریم اسکور سے فتح سمیٹی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کھلاڑی محمد آصف کو تیسری سارک سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی، آصف زرداری نے کہا کہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ محمد آصف نے سنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا، محمد آصف کی مستقبل میں بھی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

latest breaking news in urdu