الیکشن کمیشن نے ”عوام پاکستان“ پارٹی کو رجسٹر کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی جماعت کے کنوینر اور مفتاح اسماعیل سیکرٹری ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن گزشتہ سال جون میں منعقد کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں لیگی ناراض رہنماؤں نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائی تھی۔

نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ’بدلیں گے نظام‘ رکھا گیا ہے اور جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا ہے جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔

latest breaking news in urdu