پی آئی اے کی یورپ پروازوں سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہوگی۔

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست مستفید ہوسکیں گے۔

latest urdu news

شہباز شریف نے کہا کہ پروازوں کی بندش سے قومی ایئر لائن کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا اور اسکی ساکھ متاثر ہوئی۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کیا، یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے، اس متعلق نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ ہوابازی اور وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور متعلقہ تمام ادارے، افسران و اہلکار تحسین کے لائق ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیراطلاعات اور رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب گڈ گورننس، میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے۔

latest breaking news in urdu