مالیاتی فراڈ کیس: ڈونلڈ ٹرمپ کو آج سزا سنائی جائے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مالیاتی فراڈ کیس میں آج سزا سنائی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

latest urdu news

ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروبار میں جعلسازی کے مجرم کی حیثیت سے سزا سنائی جائے گی۔

عدالتی کارروائی میں نو منتخب صدر پر امریکا کی صدارت سنبھالنے والے پہلے مجرم شخص بننے کا داغ لگ جائے گا تاہم کارروائی کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی لازمی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ روز پہلے سزا سنانے والے جج کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بعد ازاں نو منتخب امریکی صدر نے سزا سنائے جانے کے فیصلے کو تقریب حلف برداری تک مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی۔

یاد رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی امریکہ کے صدر رہ چکے ہیں۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter