آسٹریلیا کو بڑا دھچکا: پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان پیٹ کمنز کی فروری میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پیٹ کمنز بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے میں مسائل کا شکار رہے۔

latest urdu news

جمعرات کو تصدیق کی گئی کہ پیٹ کمنز اگلے چند دنوں میں اپنے ٹخنے کے اسکین کروائیں گے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آیا وہ پاکستان اور یو اے ای میں اگلے ماہ منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرسکیں گے یا نہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرز جارج بیلی نے کہا کہ ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ اسکین کے نتائج کیا آتے ہیں اور یہ مسئلہ کیسے حل ہوتا ہے۔

کمنز نے بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی میں مجموعی طور پر 167 اوورز کرائے تھے جو کسی بھی آسٹریلوی بولر کی جانب سے سب سے زیادہ تھے، پیٹ کمنز نے 25 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ پیٹ کمنز اپنے بچے کے ولادت کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter