وائی فائی راؤٹرز سے حساس معلومات کی چوری کا خدشہ، مراسلہ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے پر وائرلیس راؤٹرز کو کم سے کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، اور صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔

latest urdu news

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی نیٹ ورکس کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں مداخلت اور انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ سمت میں موڑنے کے امکانات موجود ہیں۔ مزید برآں، وائی فائی نیٹ ورکس پر ڈائریکٹریز اور فائلز آسانی سے شیئر کی جا سکتی ہیں، جو حساس معلومات کے چوری ہونے کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وائی فائی پاسورڈز پیچیدہ رکھیں، نیٹ ورک کا نام اور شناخت خفیہ رکھیں، اور اہم معلومات کی حفاظت کے لیے گیسٹ نیٹ ورکس کو بند کر دیں۔ ان اقدامات سے حساس معلومات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے اور غیر مجاز رسائی کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔

latest breaking news in urdu