نواز شریف کا دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا پورا حساب دینا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کی سانحہ ڈی چوک پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت نے 26 نومبر کو انسانی حقوق کی پامالی کی نئی داستان رقم کی ہے۔

latest breaking news in urdu