محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

latest urdu news

الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر کی جانب سے  پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی کو غیرقانونی طور پر پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔

دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہا ہوں، ہمارے کارکنان جیل میں بند ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنے کا مطالبہ نہیں رکھا نہ ہی یہ حکومت دے سکتی ہے۔

latest breaking news in urdu