مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنے کا مطالبہ نہیں رکھا، شیر افضل مروت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنے کا مطالبہ نہیں رکھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ ملاقات کی اجازت دینا حکومت کیلئے کوئی مسئلہ نہیں تھا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ناروا رویہ اپنایا ہوا ہے۔

latest urdu news

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہا ہوں، ہمارے کارکنان جیل میں بند ہیں، ایک سوال کے جواب سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنے کا مطالبہ نہیں رکھا نہ ہی یہ حکومت دے سکتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان عمران خان کی بہن ہیں، میں ان کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے آفر ہوئی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی نہ کرنے کی عمران خان کی کوئی ہدایت نہیں آئی، بیرسٹر گوہر جینٹلمین ہیں، عادل راجہ کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ میں اس کو نہیں جانتا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کی واپسی کے بعد مذاکرات شروع ہو جائیں گے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter