20
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریجنٹ اسٹریٹ میں کار میں بم کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر بسوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔
برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے معروف شاپنگ مرکز ریجنٹ اسٹریٹ کو بم کی اطلاع کے باعث پولیس نے بند کر دیا اور عوام کو علاقے سے نکال دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، ریجنٹ اسٹریٹ، جو لندن کا ایک اہم شاپنگ ہب ہے، میں مشتبہ گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی۔ پولیس نے مشتبہ گاڑی کو گھیرے میں لے لیا ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی بسوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، موقع پر ایک کنٹرولڈ دھماکے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ خطرے کو کم کیا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔