20
میو اسپتال لاہور میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ٹیکنیشن کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور کے میو اسپتال میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ای سی جی ٹیکنیشن کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسپتال کے ای سی جی روم میں پیش آیا، جس پر تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ لڑکی کے بھائی سید تابش کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ملزم نے بچی کی والدہ کو بلڈ ٹیسٹ کے بہانے باہر بھیجا اور اس دوران لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتا رہا۔ تاہم، لڑکی اپنی جان بچا کر وہاں سے نکلی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور اس کیس میں بھی انصاف فراہم کیا جائے گا۔