بیرون ملک فرار دہرے قتل میں ملوث اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرپول اور سعودی عرب پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔

پنجاب پولیس نے 2025 کے آغاز میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہرے قتل کے مفرور اشتہاری رفیع اللہ خان کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

پولیس کے ترجمان کے مطابق رفیع اللہ خان، جو دو افراد کے قتل میں ملوث تھا، واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ وہ 2 سال سے تھانہ کالا باغ میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروائے اور سعودی پولیس کے ساتھ قریبی رابطے سے مجرم کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 2024 میں بھی پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک فرار ہونے والے 104 مجرموں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا تھا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آر پی او سرگودھا اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو سزا دلائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ کاروائی پنجاب پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مجرموں کی گرفتاری کے عزم کی بہترین مثال ہے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter