علیمہ خان کی پارٹی پر اجارہ داری کے شواہد منظر عام پر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ خان کے سوشل میڈیا آپریٹر احسن علوی کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات سامنے آگئے۔

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے پارٹی پر اجارہ داری اور سیاسی مفادات کے لیے کوششوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پیغامات میں علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کو "Pot of Gold” قرار دیتے ہوئے ان کی جیل کی قید کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کی بات کی۔

latest urdu news

واٹس ایپ گفتگو میں علیمہ خان نے اپنے بھائی کے جیل میں بہتر حالات کے حق میں نہ ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی مشکلات کا درد محسوس ہونا چاہیے۔ اس کے برعکس ایئرکنڈیشن اور دیگر سہولتوں سے یہ تاثر زائل ہوگا۔

علیمہ خان نے سوشل میڈیا آپریٹر احسن علوی کو ہدایات دیں کہ بشریٰ بی بی اور عدت کیس کا بیانیہ بنا کر عوام کو گمراہ کیا جائے۔ مزید برآں، مشال یوسفزئی کے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قریبی تعلقات کو محدود کرنے کی تجویز دی گئی، ساتھ ہی ان کے خیبرپختونخوا حکومت میں کردار پر تنقید کی گئی۔

سیاسی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ گفتگو سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوچکی ہے اور علیمہ خان اپنے مفادات کی خاطر پارٹی میں موروثی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی حکمت عملی بانی پی ٹی آئی کی قید کو طول دینے کی ہے، کیونکہ ان کی رہائی علیمہ خان کے سیاسی عزائم کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ انکشافات تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اور خود غرض سیاست کو مزید اجاگر کرتے ہیں، جس سے پارٹی کی شفافیت اور اتحاد پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

latest breaking news in urdu