26
کیپ ٹاؤن، پاکستانی سٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی انجری کی وجہ سے اوپننگ کی۔
پاکستانی سٹار بیٹر بابر اعظم نے کیپ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہمیشہ کوشش ہوتی ہے جہاں ٹیم کو ضروت ہو وہاں پرفارم کروں، دوسری اننگز میں شان مسعود کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ ہوئی۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ فینز جو توقع کر رہے تھے ان پر پورا نہیں اتر رہا تھا، محنت جاری رکھی جس وجہ سے کامیابی ملی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کی وجہ سے کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے تھے۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔