30
تیز رفتار بس الٹنے سے 4 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔
مظفرگڑھ، تیز رفتار بس الٹنے سے 4 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ ہیڈ محمد والا اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے میں 4 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جان کی بازی ہارنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اکثر ڈرائیورز جی ٹی روڈ پر این ایچ اے کے رولز کو فالو نہیں کرتے اور اچھے طریقے سے گاڑی نہیں چلاتے جسکے باعث حادثات رونما ہوجاتے ہیں۔