ہمت اور بہادری کا ایک عمل کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمت اور بہادری کا ایک عمل کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔

وطن کے لیے جان قربان کرنیوالے طالب علم اعتزاز حسن کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج ہم خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے پاک مٹی کے فرزند شہید اعتزاز حسن کی شہادت کو یاد کرکے افسردہ ہیں، جن کی غیر معمولی جرأت ہمارے لیے اُمید کی کرن ہے۔

latest urdu news

وزیراعظم نے کہا کہ صرف 15 سال کی عمر میں اعتزاز نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنے اسکول اور ہم جماعتوں کو دہشت گرد حملے سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اعتزاز کا بے لوث اور غیر متزلزل عزم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمت اور بہادری کا ایک عمل کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے، اعتزاز کی میراث آنیوالی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا گیا۔

مریم نواز نے کسی بھی دباؤ اور سیاسی اثر کو خاطر میں لائے بغیر سرکاری زمینیں واپسی کرانے کی ہدایت کر دی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter