مفادات کی خاطر امریکا کو باپ بنا لینا کون سی حب الوطنی ہے، ساجد میر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ مفادات کی خاطر امریکا کو باپ بنا لینا کون سی حب الوطنی ہے، امریکی غلامی سے نجات ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے امیر مولانا عبدالمالک مجاہد کی طرف سے ریاض میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ ہی کے بس میں سب کچھ ہوتا تو ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک ہمارے سیاسی رہنما اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کرپاتے اور نہ ہی ایٹمی پروگرام شروع ہوتا اور نہ ہی ایٹمی دھماکے ہوتے۔

latest urdu news

ساجد میر کا کہنا ہے کہ قوم کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر لڑانے کا غیر ملکی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سینیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے تمام مکاتب فکر کو ایک دوسرے کے قریب لائیں گے، نفرتوں کا خاتمہ کریں گے اور ملک میں قیام امن کیلئے تمام امن پسند قوتوں کو متحد کریں گے۔

ساجد میر نے کہا کیا مفادات کی خاطر امریکہ کو باپ بنا لینا کیا حب الوطنی کے زمرے میں آتا ہے، امریکی غلامی سے نجات ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔

دوسری جانب رہنما اے این پی امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ کرم کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter