بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا وقت کی ضرورت ہے ، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

لاہور میں اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس وقت ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے، صدرآصف علی زرداری مفاہمت کےتحت سب کوساتھ لیکرچل رہے ہیں، پیپلزپارٹی کےعلاوہ مسائل کا حل کسی کےپاس نہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جوپاکستان کو مسائل سے نکال سکتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، پاکستان کو مسائل سےنکالنا ہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہو گا، اس وقت ضرورت ہے کہ بلاول بھٹووزیراعظم بنیں۔
سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کےکسی کیساتھ کوئی اختلافات نہیں، صدرآصف زرداری نےملک کی خاطر پاکستان کھپے کانعرہ لگایا۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔

اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کے مذاکرات کی ناکام مہم جاری ہے، بے بنیاد بے اصولی پاپولر سیاست ناکام ماڈل ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ نظام کو مخالفین کی گرفت کیلئے سست کرنا بڑی غلطی ہے، سیاسی سماجی ناانصافی تباہی لا رہی ہے