پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری شکل میں نہ دیے تو مذاکرات میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، عرفان صدیقی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری شکل میں نہ دیے تو مذاکرات میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

وفاقی دارالحکوت اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 12 دنوں میں مذاکرات ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھے، کوئی پس پردہ، متوازی مذاکرات نہیں ہو رہے، سیاسی قیدی ہونے کا تعلق فرد کی شناخت سے نہیں، جرم کی نوعیت پر ہے۔

latest urdu news

عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی سیاستدان کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ نہیں، پی ٹی آئی نے 45 لاپتہ افراد کا ذکر تو کیا لیکن کوئی فہرست دی نہ ان کے نام پتے بتائے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی، حکومت یا کسی اور ادارے کی طرف سے سابق وزیراعظم کو بنی گالا بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، ہماری طرف سے پی ٹی آئی کو سول نافرمانی ختم کرنے کا یا کوئی اور مطالبہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter