صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

امریکی عدالت کی جانب سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی کے حوالے سے مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی اور سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔

دوسری جانب ریپبلکن رہنما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter