مایہ ناز پاکستانی اوپنر صائم ایوب فریکچر کی وجہ سے کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔
کیپ ٹاؤن، پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کی وجہ سے کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
تاہم اب صائم ایوب کی ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوپنر بیٹر صائم ایوب ٹیم کیساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔
واضح رہے کہ صائم ایوب ایک مضبوط اور جارح اوپنر ہیں، جنہوں نے چند میچز میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام بنا لیا ہے۔