24
راولپنڈی، جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی 6 جنوری کو ہونیوالی سماعت ملتوی کردی گئی۔
جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی گئی، کیس کی آئندہ سماعت اب 8 جنوری کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
سماعت ملتوی ہونے کے بارے میں عدالتی عملے کی جانب سے وکلاء صفائی کو آگاہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کی تھی، سابق رکن قومی اسمبلی بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں اب تک پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 114 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔