محمود خان اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں، حنیف عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب مغربی سرحد پر پاکستان نے دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا، محمود خان دراندازی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کر رہے ہیں۔

latest urdu news

حنیف عباسی نے کہا کہ اس عمر میں اتنا جھوٹ بولتے ہوئے یہ شرماتے بھی نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے محمود خان اچکزئی اپنے گریبان میں جھانکیں، تاریخ گواہ ہے کہ پرویز مشرف کی وزیراعظم بننے کی پیشکش کو شہباز شریف نے ٹھکرا دیا تھا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اپنے بھائی کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے شہباز شریف نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں جبکہ محمود خان منافقت کی سیاست کرتے رہے، جھوٹ ان کا وتیرہ بن چکا ہے، کبھی سچ سے بھی کام لے لیا کریں۔

دوسری جانب سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کو بحال اور چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کے ساتھ محمود خان اچکزئی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہنا تھا کہ حکمرانوں کو پاکستان کے حالات کا اندازہ نہیں، کئی معاملات پر تمام اداروں کی گول میز کانفرنس بلائی جائے۔

latest breaking news in urdu