کراچی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبا و طالبات کے عدم اطمینان کا نوٹس لے لیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امتحانی نتائج پر طلبا و طالبات کے عدم اطمینان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کرلی۔
کامران ٹیسوری نے اس متعلق کہا کہ امتحانی نتائج کی سکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے، صوبائی دارالحکومت کے طلبا و طالبات کے خدشات دور کئے جائیں، اس سے پہلے بھی کراچی کے طلبہ و طالبات اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں، کراچی کے طلبہ کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 تحریک انصاف کے کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے 250 ملزمان کی ضمانتیں5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر کے رہائی کا حکم دیدیا۔