نوکری سے برخاست بھائی نے چھوٹے بھائی کیساتھ مل کر چور گینگ بنالیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نوکری سے برخاست بھائی نے چھوٹے بھائی کیساتھ مل کر چور گینگ بنا لیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان چند روز پہلے گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چرا کر فرار ہوئے تھے، ماڈل ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گروہ کو ٹریس کرکے رائے ونڈ سے حراست میں لیا۔

latest urdu news

ملزمان کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ بڑے بھائی کو فیکٹری سے فارغ کیا تھا جس کے بعد اپنا گینگ بنا لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ملزم احسن چوری اور ڈکیتی کے 6 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

ملزمان محسن اور احسن سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter