کرم میں اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین 15 دنوں میں مربوط لائحہ عمل دیں گے، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین 15 دنوں میں مربوط لائحہ عمل دیں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کل کرم جانیوالے قافلے کے سفری اور حفاظتی انتظامات جاری ہیں، ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کرم کو اسلحہ اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا اور اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین 15 دنوں میں مربوط لائحہ عمل دیں گے۔

latest urdu news

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں اسلحے کی آزادانہ نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی جبکہ اسلحہ خریدنے کے لیے کرم میں چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق کرم میں فریقین کے ہر قسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہوگی، پہلے سے موجود بنکرز ایک ماہ میں ختم کیے جائیں گے اور بنکرز گرانے کے بعد لشکر کشی کرنے والے فریق کو دہشتگرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ پر کل سے قافلہ چلانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اور سڑکوں پر رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضلع کرم کی صورتحال پر کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کیے تھے، اس متعلق بیرسٹر سیف کا کہنا تھا معاہدے پر پہنچنے کے لیے 50 نشستیں ہوئیں اور تمام فریقین نے اہم کردار ادا کیا۔

latest breaking news in urdu