وقت آنے پر زرداری، نواز شریف اور عمران خان بھی بیٹھ سکتے ہیں، راجہ پرویز اشرف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اس وقت مذاکراتی کمیٹی کا ماحول بہتر ہے، وقت آنے پر آصف علی زرداری، نواز شریف اور عمران خان بھی بیٹھ سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر اپنے مطالبات نہیں پیش کیے، مذاکراتی کمیٹی نے کارکنان کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کے مطالبات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف کے دوستوں نے عمران خان سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔

latest urdu news

ایک اور میثاق جمہوریت ہونے سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت میثاق کی تو ضرورت ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں جو غیریقینی کی صورتحال ہے، معاشی بدحالی ہے اس کیلئے تمام جماعتوں کو بیٹھنا چاہیے، اس وقت جو مذاکراتی کمیٹی کا ماحول ہے وہ بہتر ہے، وقت آنے پر آصف علی زرداری، میاں نواز شریف اور عمران خان بھی بیٹھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔

نیوز کانفرنس کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کا اثر پاکستان پر بھی ہوتا ہے، افغانستان میں عالمی طاقتوں کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان میں استعمال ہوتا ہے۔

latest breaking news in urdu