ماورا حسین نے نئے سال کی آمد پر’نیا سال مبارک’ کے پیغام اوراسے منانے کی سرگرمیوں پر سٹوریز شیئر کیں، جن میں ایک اسٹوری نے سب کو چونکا دیا۔
ماورا حسین نے نئے سال کی آمد پر انسٹاگرام پر اپنی دلچسپ اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ان اسٹوریز میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی ایک مبہم اسکرین شاٹ تھی، جس میں کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر نئے سال کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پیغام کس کو دیا گیا۔
ماورا نے اس اسکرین شاٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا، "Year is made” اور رونے والی ایموجیز استعمال کیں، جس سے مداحوں نے یہ قیاس کیا کہ شاید یہ پیغام ماورا کے لیے تھا۔ مگر حقیقت جاننے کے لیے یہ سوال باقی ہے کہ ماورا نے یہ پوسٹ کیوں کی؟
دیگر اسٹوریز میں ماورا حسین نے نئے سال کی تقریبات کو نمایاں کیا۔ ایک اسٹوری میں شاندار آتش بازی دکھائی گئی، جبکہ دوسری اسٹوری میں انہوں نے بولڈ لُک میں اپنی ایک دلکش سیلفی شیئر کی۔
ایک ویڈیو میں ماورا نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی، جس کے پس منظر میں آتش بازی کا منظر تھا۔ انہوں نے پچھلے سال کی کچھ یادگار لمحوں کو بھی شیئر کیا، جن میں مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے ان کی جھلک دیکھنے کو ملی۔
ماورا حسین کی اس منفرد اسٹوری نے مداحوں کو گفتگو کا ایک نیا موضوع دے دیا ہے۔ رونالڈو کے اس مبہم پیغام کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، لیکن حقیقت تو صرف ماورا ہی بتا سکتی ہیں۔ یہ بات یقینی ہے کہ ان کی اسٹوریز نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچائی ہے۔