ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں، گورنر پختونخوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔

نیوز کانفرنس کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کا اثر پاکستان پر بھی ہوتا ہے، افغانستان میں عالمی طاقتوں کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان میں استعمال ہوتا ہے۔

latest urdu news

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم میں امن معاہدہ خوش آئند ہے، کرم میں کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، کرم کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، صوبائی حکومت سنجیدہ ہوتی تو اتنے دھرنے نہ ہوتے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبہ میں بلدیاتی نمائندوں پر تشدد قابل افسوس ہے، بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں جلد بلدیاتی نمائندوں کا کنونشن منعقد ہوگا، بلدیاتی نمائندے سوال کر رہے ہیں کہ ڈنڈے کیوں برسائے۔

گورنر پختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کرم کے شہدا کے لیے 1،1 کروڑ روپے کا اعلان کرے، کرم کے متاثرین کی صوبائی حکومت مدد کرے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، دہشت گردی کے ناسور کو کچلنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا اور ایک پیج پر آنا ہوگا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter