فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت 7 جنوری کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی 6 سے 10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

latest urdu news

آئینی بینچ کی جانب سے لاپتہ افراد کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا، سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ نظرثانی کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے، آئینی بینچ حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست پر 9 جنوری کو سماعت کرے گا۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔

طلبا تنظیموں پر پابندی کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے عمران خان کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، انتخابی دھاندلی کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

latest breaking news in urdu