دونوں طرف سے مثبت ردعمل آ رہا ہے، ایاز صادق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر بات چیت کرنی چاہیے۔

ایاز صادق کی جانب سے اعادہ کیا گیا کہ حکومت اور اپوزیشن اپنے مطالبات پیش کریں گی اور میرا مقصد دونوں فریقوں کی معاونت کرنا ہے تاکہ بات چیت کا عمل کامیاب ہو سکے۔

latest urdu news

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے مثبت ردعمل آ رہا ہے، اور جب دونوں فریقین مل کر بیٹھتے ہیں تو مسائل کا حل نکلنا ممکن ہوتا ہے۔

ایاز صادق نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں مل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے، تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آ سکے۔

ایاز صادق نے گزشتہ اجلاس میں میثاق جمہوریت پر ہونیوالی بات چیت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اب بھی اس پر بات چیت جاری رکھی جائے گی، ان مذاکرات سے نہ صرف تلخیاں کم ہوں گی بلکہ سیاسی ماحول بھی بہتر ہو گا، جو ملک کے مفاد میں ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ میں 19 لوگوں کے لیے معافی کے اعلان کو کوئی بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بنیادی طور پر 67 لوگ تھے جن میں سے صرف 19 لوگوں کو معافی ملی ہے، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔

latest breaking news in urdu