لاہور، پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کیلئے ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ای ٹیکسی سکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں، جو قیمت میں نسبتاً کم مگر معیار میں بہترین ہوں، ہم تیزی سے جدید اور Echo Friendly ٹرانسپورٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیوں نے E-Taxi Scheme میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں 26 نومبر سے متعلق کمیشن بنانے پر سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔
اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے عمران خان مذاکرات پر راضی ہوئے ہیں، سیاست دانوں کو ایسے مسئلوں کا سیاسی حل ہی نکالنا چاہیے۔