میرے خیال میں 26 نومبر سے متعلق کمیشن بنانے پر سمجھوتہ ہوسکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں 26 نومبر سے متعلق کمیشن بنانے پر سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔

اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے عمران خان مذاکرات پر راضی ہوئے ہیں، سیاست دانوں کو ایسے مسئلوں کا سیاسی حل ہی نکالنا چاہیے۔

latest urdu news

سابق نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بیان بازی کو بھی ختم ہونا چاہیے، عمران خان نے اگر ریلیف لینا ہے تو عدالتوں کے ذریعے لیں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ امریکا عمران خان کی خاطر پاکستان سے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔

دوسری جانب رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنیوالی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہان ہے کہ اگر پی ٹی آئی میں راستے بند کرنے کے بجائے کھولنے کی سوچ پیدا ہو رہی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جو مطالبات لائی ہے وہ بڑے مطالبات ہیں، یہ مطالبات ایسے نہیں کہ ہم فوری اس پر ردعمل دیں، جہاں کہیں گنجائش نکلے گی ضرور نکالیں گے۔

latest breaking news in urdu