پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان آج سے آئندہ دو سال کیلیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالے گا۔

آج، یکم جنوری 2025 سے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آٹھویں بار غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں سنبھال رہا ہے۔ یہ موقع پاکستان کے عالمی سفارتی کردار میں اہم سنگ میل ہے۔

latest urdu news

سلامتی کونسل کی صدارت: رواں برس جولائی میں پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کرے گا، جو کہ عالمی فیصلوں میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

انسداد دہشت گردی کمیٹی میں شرکت: پاکستان کو داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی میں نشست دی گئی ہے، جس سے خطے میں امن کے قیام کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

جون 2024 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 182 ارکان نے پاکستان کو ایشیا بحرالکاہل کی دو نشستوں میں سے ایک کے لیے منتخب کیا تھا۔ یہ پاکستان کی اقوام متحدہ کے ساتھ طویل سفارتی وابستگی کا مظہر ہے۔

پاکستان اس رکنیت کے ذریعے غزہ، افغانستان، شام، اور لبنان جیسے بحران زدہ علاقوں میں اپنے سفارتی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اگرچہ مستقل ارکان کے پاس ویٹو پاور ہوتی ہے، غیر مستقل ارکان کی بھی اپنی اہمیت ہے، کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل زیادہ تر فیصلے اتفاق رائے سے کرتی ہے۔

یہ موقع پاکستان کے لیے نہ صرف عالمی امن و استحکام میں کردار ادا کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ اپنی خارجہ پالیسی کو مضبوط کرنے کا ایک نادر موقع بھی ہے۔

pakistan news urdu latest

frontpage hit counter