کیتھی پیسیفک کی ہانگ کانگ سے 2025 میں روانہ ہونے والی فلائٹ وقت کو پیچھے دھکیل کر سال 2024 میں لینڈ کرے گی۔
ہانگ کانگ سے لاس اینجلس جانے والی کیتھے پیسفک ائیرلائن کی پرواز CX 880 ایک دلچسپ اور منفرد تجربہ پیش کر رہی ہے، جس میں مسافر ایک ہی سفر کے دوران نئے سال کا جشن دو بار منائیں گے۔
یہ پرواز یکم جنوری 2025 کو رات 12 بج کر 38 منٹ پر ہانگ کانگ سے روانہ ہوئی اور حیران کن طور پر لاس اینجلس میں 31 دسمبر 2024 کو رات 8 بج کر 55 منٹ پر لینڈ کرے گی۔
یہ دلچسپ واقعہ دونوں شہروں کے درمیان 16 گھنٹے کے وقت کے فرق کی وجہ سے ممکن ہوا۔ جب مسافر ہانگ کانگ میں روانہ ہوئے تو وہاں نیا سال شروع ہو چکا تھا، لیکن لاس اینجلس پہنچنے پر وہ 2024 کے آخری گھنٹوں میں ہوں گے۔
یوں، اس پرواز کے مسافروں کو ایک ہی دن میں دو بار نئے سال کا جشن منانے کا شاندار موقع ملے گا، اور یہ تجربہ وقت کے حیرت انگیز تصور کو عملی طور پر دیکھنے جیسا ہوگا۔