انجلینا جولی اور بریڈ کے درمیان طلاق کے معاملے پر تصفیہ طے پاگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی ووڈ کی مشہور فلم اسٹار جوڑی انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8 سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے پاگیا۔

ہولی وڈ کے مشہور اداکاروں انجلینا جولی اور براڈ پٹ کے درمیان 8 سالہ خاندانی قانونی جنگ بالآخر ختم ہوگئی، جب دونوں نے 30 دسمبر 2024 کو لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں طلاق کا تصفیہ جمع کروایا۔ یہ تصفیہ ان کے درمیان جاری طویل تنازع کو ختم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، تاہم اسے عدالت کی منظوری کا انتظار ہے۔

latest urdu news

سال 2016 میں انجلینا جولی نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں انہوں نے براڈ پٹ پر بیٹے میڈوکس کے ساتھ طیارے میں بدسلوکی کا الزام لگایا تھا۔ براڈ پٹ نے ان الزامات کی تردید کی، اور معاملہ کئی عدالتوں میں زیر سماعت رہا۔

2019 میں دونوں کو طلاق یافتہ قرار دیا گیا، مگر بچوں کی حوالگی اور مشترکہ ملکیت کے معاملات پر قانونی جنگ جاری رہی۔ 2021 میں عدالت نے بچوں کی مشترکہ کفالت کے حق میں فیصلہ دیا تھا، جو براڈ پٹ کے لیے ایک اہم کامیابی تھی۔

انجلینا جولی اور براڈ پٹ کے چھ بچے ہیں، جن میں میڈوکس (22 سال)، پاکس (20 سال)، زہرا (19 سال)، شلوح (17 سال)، اور جڑواں بچے ناکس اور ووینے (15 سال) شامل ہیں۔ ان کے گود لیے گئے بچے افریقی اور دیگر غریب ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ تصفیہ دونوں اداکاروں کی 2016 سے جاری تنازع کو ختم کرنے کی علامت ہے، مگر تصفیے کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں۔ انجلینا جولی اور براڈ پٹ نے 10 سال تک شادی کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات رکھے اور 2014 میں شادی کی تھی، مگر دو سال بعد 2016 میں علیحدگی اختیار کرلی۔

pakistan news urdu latest

frontpage hit counter