پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی: صدر آصف زرداری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہوگی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نئے سال کے آغاز پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم کے لیے امن، استحکام، ترقی، اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں اُمید ظاہر کی کہ یہ سال عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔

latest urdu news

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے یکجہتی، نظم و ضبط، محنت، اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور دیا اور کہا کہ اس پر سرمایہ کاری کی جائے۔

انہوں نے غریب طبقے کی ترقی کو ملک کی مضبوطی کا اہم عنصر قرار دیا اور اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہمیں گزشتہ سال کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لے کر ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے عوامی خدمت اور ملک میں امن و استحکام کے لیے محنت کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کا سورج نئی امیدوں اور خوابوں کے ساتھ طلوع ہوا ہے، اور ہمیں اس موقع پر اپنے مقاصد کے لیے بھرپور محنت کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

pakistan news urdu latest

frontpage hit counter