جب حکومت سنبھالی، تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جب حکومت سنبھالی، تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا۔

اسلام آباد میں قومی اقتصادی پروگرام ”اڑان پاکستان“ 2024-2029 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کیے گئے اقتصادی اقدامات کا ذکر کیا، جن کی بدولت ملک نے معاشی بحران سے نکل کر استحکام کی جانب قدم بڑھایا۔

latest urdu news

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی، ملک کو سنگین مالی بحران کا سامنا تھا اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا، تاہم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے، جن کے نتیجے میں ملک نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں ملک میں افراطِ زر میں کمی واقع ہوئی ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری آئی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا ہماری حکمتِ عملی کے تحت معیشت کی بنیاد کو مربوط کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور پاکستان نے عالمی سطح پر معاشی استحکام حاصل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت کو طویل مدتی بنیادوں پر مستحکم بنانے کیلئے حکومت مسلسل محنت کر رہی ہے اور اقتصادی اصلاحات کے ذریعے مالی خسارے اور قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ کو کم کیا جا رہا ہے۔

pakistan news urdu latest