خیبر پختونخوا حکومت کا اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا حکومت نے اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے جہیز فنڈز کے تحت مستحق بچیوں کی شادیوں کے لیے اجتماعی تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کے اجلاس میں اس اہم فیصلے کی منظوری دی گئی۔

latest urdu news

اجلاس میں طے پایا کہ صوبے میں ڈویژنل سطح پر مستحق بچیوں کی شادیوں کے لیے اجتماعی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ان تقریبات کا خرچ صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ ہر مستحق بچی کو شادی کے موقع پر 2 لاکھ روپے نقد فراہم کیے جائیں گے، جبکہ تقریباً 4 ہزار بچیوں کی شادیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے، جن میں غیر فعال پناہ گاہوں کو دوبارہ فعال کرنے کے احکامات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معذور طلبہ کو وہیل چیئرز فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس سے معاشرے کے پسماندہ طبقے کو سہارا مل سکے گا۔

یہ اقدامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سماجی بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔

دوسری جانب، الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 21 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

pakistan news urdu latest