29
لاہور، مزنگ میں پولیس کی جانب سے لڑکی سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اطلاع دی تھی جس پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا گیا۔
تفتیش کے مطابق متاثرہ خاتون کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور مالک مکان اس کی بیٹی کو بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔
لڑکی نے اپنی ماں کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو اس نے فوراً پولیس سے مدد طلب کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور اس کی بیٹی کو تحفظ فراہم کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ظلم و زیادتی کا شکار خواتین پولیس کی مدد حاصل کرنے کیلئے 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔