مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجرا خوش آئند ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلامی نظریاتی کونسل سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجرا خوش آئند ہے، اب ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو قانونی حیثیت مل گئی ہے، رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ مدرسہ کی رجسٹریشن پر ہونیوالے اختلافات کو ختم اسی طرح کیا جاسکتا تھا، نئے اور پرانے بورڈ کے مدارس جس بھی ادارے میں رجسڑیشن کروانا چاہیں انہیں آزادی ہے۔

latest urdu news

ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کے اجرا سے اس مطالبہ کو پورا کر دیا گیا ہے، حکومت نے انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے مدارس کے رجسٹریشن معاملات کو حل کر دیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ اس طرح ڈائریکٹر جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن سے رجسٹرڈ شدہ 18600 سے زائد مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہ ہے، دیگر مدارس کو جو کہ کسی بھی جگہ رجسٹرڈ نہ ہیں ان کو اب فیصلہ کرنا ہوگا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ یہ معاملہ اب مستقل حل ہو گیا ہے، اس لیے اس پر مزید سیاست نہ کی جائے۔

pakistan news urdu latest