افریقی ملک ایتھوپیا میں مسافروں سے بھرا ٹرک دریا میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں واقع ریاست سداما میں ایک ٹرک دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا میں عوام سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں جاگرا جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثہ ضلع بونا میں پیش آیا جبکہ زخمی ہونیوالے افراد کو بونا جرنل اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ایتھوپیا کے سرکاری ٹی وی کا بتانا ہے کہ مسافر شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایتھوپیا میں ڈرائیونگ کے برے معیار اور گاڑیوں کی فٹنس نا ہونے کی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔
سال 2018 میں ایتھوپیا میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 38 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جن میں اکثریت طالب علموں کی تھی۔