مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت جاری ہے، مشعال ملک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت جاری ہے۔

حریت رہنما مشعال ملک نے گفتگو کے دوران کہا کہ کشمیریوں پر قیامت ڈھائی جارہی ہے، حریت رہنماؤں کو جیلوں میں بند کردیا گیا، بھارت نے جنت نظیر وادی کو جہنم میں تبدیل کردیا۔

latest urdu news

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ناراض سیاسی بچہ قرار دیدیا۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ناراض سیاسی بچہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ زرداری اور شریف خاندانوں کا سیاسی خاتمہ قریب ہے۔

latest breaking news in urdu